بھارتی سماجی کارکن انّا ہزارے پر فلم کا ٹیزر جاری

شوبز ڈیسک  ہفتہ 17 ستمبر 2016
 فلم رواں سال 14 اکتوبر کو ریلیزہوگی۔ : فوٹو: فائل

فلم رواں سال 14 اکتوبر کو ریلیزہوگی۔ : فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت کے معروف سماجی کارکن انا ہزارے کی زندگی پر فلم ’’انا‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

بھارت کے معروف سماجی کارکن انا ہزارے کی زندگی پر فلم ’’انا‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ منندرا جین کی پروڈیوکشن میں بنائی جانے والی اس فلم کی ہدایت ششنک اداپرکار نے دی ہیں جب کہ بابو راو ہزارے کا کردار خود ششنک اداپرکار نے نبھایا ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں تنیشا مکرجی گووند نام دیورجت کپورشرت اورکشور کدم شامل ہیں، فلم رواں سال 14 اکتوبر کو ریلیزہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔