ٹویٹ تنازعہ؛ کپل شرما کی مدد کیلیے وویک میدان میں

شوبز ڈیسک  ہفتہ 17 ستمبر 2016
میں یقین رکھتا ہوں کہ اگرآپ اس پوزیشن میں ہوں کے آپ کسی کی مدد کرسکتے ہیں تو آپ کومدد ضرور کرنی چاہیے، اداکار : فوٹو : فائل

میں یقین رکھتا ہوں کہ اگرآپ اس پوزیشن میں ہوں کے آپ کسی کی مدد کرسکتے ہیں تو آپ کومدد ضرور کرنی چاہیے، اداکار : فوٹو : فائل

نئی دہلی: اداکار ویویک اوبرائے کہتے ہیں کپل شرما کی مدد کرنے میں کچھ غلط نہیں لگتا۔

کپل شرما جن کی ٹوئٹ نے ان کے لیے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا، اب ان کی مدد کے لیے ویویک اوبرائے میدان میں آگئے ہیں۔ وویک کی شادی کرناٹک کے سیاسی رہنما جیوراج الوا کی بیٹی پریانکا سے ہوئی ہے، اس معاملے میں اپنے سیاسی اثررسوخ استعمال کرتے بتائے جارہے ہیں۔

وویک کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کپل ایک اچھا انسان ہے، میں ایک اور بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ اس پوزیشن میں ہوں کے آپ کسی کی مدد کرسکتے ہیں تو آپ کومدد ضرور کرنی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔