افغانستان: پولیس اہلکار کی فائرنگ، 3 غیر ملکی کنٹریکٹر ہلاک

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائی 2012
 ایساف فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، افغان مترجم زخمی۔ فائل فوٹو

ایساف فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، افغان مترجم زخمی۔ فائل فوٹو

کابل: افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 3 غیر ملکی کنٹریکٹر ہلاک جبکہ ان کا افغان مترجم زخمی ہوگیا۔ حملہ آور علاقائی پولیس کمانڈ کے لیے کام کرتا تھا اور اسے ایساف فوجیوں نے جوابی فائرنگ کرکے موقع پر ہی مار دیا۔

ایساف کے ترجمان میجر ایڈم وجیک نے مزید بتایا کہ حملہ آور نے افغان فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے کنٹریکٹر عام شہری تھے تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق تینوں امریکی شہری تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آورغور صوبہ کا ایدی محمد نامی شخص تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔