پختونخوا سے مرغی اورمویشیوں کی افغانستان برآمدپرپابندی

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائی 2012
 وفاق کے تمام پرمٹ معطل،پابندی تاحکم ثانی رہے گی،مشترکہ پوسٹ بنانے کی ہدایت. فوٹو نیفر سیگل

وفاق کے تمام پرمٹ معطل،پابندی تاحکم ثانی رہے گی،مشترکہ پوسٹ بنانے کی ہدایت. فوٹو نیفر سیگل

پشاور: پشاورہائیکورٹ نے پشاورسمیت صوبہ بھرکے اضلاع میں گوشت اورمرغیوں کی قلت اورانکی قیمتوںمیںہوشربا اضافہ پرسوموٹونوٹس لے لیاہے اورمویشیوں اورمرغیوں کی افغانستان برآمدپرتاحکم ثانی پابندی عائد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تمام پرمٹ معطل کردیے جبکہ قبائلی علاقہ جات جانے والے مویشیوں اوران کے پرمٹوں کی نگرانی کے لیے پولیس، ایف سی، لائیواسٹاک، فوڈ ڈیپارٹمنٹ، ڈی سی اوکے نمائندوں پرمشتمل جوائنٹ چیک پوسٹ قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس دوست محمدخان اورجسٹس شاہ جہان اخونزادہ پرمشتمل دورکنی بینچ نے سوموٹونوٹس پرکارروائی شروع کی تواس موقع پر قائمقام ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے عدالت کو بتایاگیاکہ افغانستان مویشی برآمد کرنے کے لیے وفاقی حکومت پرمٹ جاری کرتی ہے جبکہ پولیٹکل ایجنسیوںکے لیے پولیٹکل ایجنٹ پرمٹ جاری کرتے ہیں جس کے تحت یومیہ خیبرایجنسی کو60اورباقی ماندہ ایجنسیوں کو 50،50 مویشی لے جائے جاتے ہیںاس موقع پرچیف جسٹس دوست محمدخان نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ پرمٹ کے بغیربھی روزانہ ہزاروں کی تعدادمیں مویشی افغانستان اسمگل ہورہے ہیں اورمتعلقہ حکام نے اس پرآنکھیں بندکررکھی ہیں

اس ملک میںغریب کاکوئی پرسان حال نہیں امرا کے لیے بم پروف اوربلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد پرتو ایف بی آر ٹیکس کی چھوٹ دیتی ہے لیکن رمضان المبارک کے لیے بیرون ملک سے آنے والے پھل اورسبزیوں پرکوئی رعایت نہیں دی جاتی،اس موقع پرمویشیوں کی برآمد کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ایس او پیزپر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔