متحدہ کے وفد کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کا دورہ

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائ 2012
 عمائدین اورعوام کی جانب سے وفدکا پرتپاک استقبال،بعض علاقوں میں خواتین بھی موجود تھیں

عمائدین اورعوام کی جانب سے وفدکا پرتپاک استقبال،بعض علاقوں میں خواتین بھی موجود تھیں

کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے پشاور،ڈیرہ اسمٰعیل خان ، مانسہرہ اوربنوں سمیت صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی صوبائی تنظیمی کمیٹی کے ارکان زاہد ملک، حنیف اتمان خیل اور رحمت علی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایم کیوایم کا وفد خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع پہنچا تو مقامی عمائدین اور علاقے کے عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

جبکہ بعض علاقوں میں استقبال کرنیوالوں میں خواتین بھی بہت بڑی تعداد میں موجود تھیں ۔ اس موقع پرمختلف اضلاع کے عمائدین اور عوام نے ایم کیوایم کو ملک بھر کے مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت قراردیتے ہوئے ایم کیوایم میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔خیبرپختونخوا کے اضلاع میں اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے گلفراز خان خٹک نے کہاکہ ایم کیوایم دکھی انسانیت کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور الطاف حسین کا فلسفہ حقیقت پسندی وعملیت پسندی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔