- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
لندن، الطاف حسین کی والدہ کی 27ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی والدہ خورشید بیگم کی27ویں برسی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں انتہائی عقید ت و احترام سے منائی گئی جس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحومہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
برسی کے اجتماع میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے اراکین، ایم کیو ایم یوکے، مانچسٹر، برمنگھم اور سائوتھ ہال سمیت دیگر یونٹس کے ذمے داران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجتماعی دعائیں کی گئیں جس میں الطاف حسین کی والدہ خورشید بیگم، والد نذیر حسین، بھائی ناصر حسین، بھتیجے عارف حسین سمیت ایم کیو ایم کے تمام حق پرست شہدا کی مغفرت، ان کے درجات کی بلندی، ایم کیو ایم کی کامیابی، سازشوں کے خاتمے ، پاکستان کی بقا و سلامتی اور استحکام سمیت دہشت گردی کے خاتمے اور الطاف حسین کی صحت و تندرستی کے ساتھ درازی عمر کے لیے دعائیں کی گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔