- باجوڑ میں بم دھماکا، تحصیل ناظم سمیت 3 افراد زخمی
- شہباز گل کے ساتھ پوری پارٹی کھڑی ہے، فواد چوہدری
- بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 11 افراد جاں بحق
- ڈالر کی قدر میں ڈیڑھ روپے سے زائد کی کمی
- کرپشن ریفرنس: مشیر جیل خانہ جات سندھ کی عبوری ضمانت مسترد
- خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، اسکول کھل گئے
- شکر کے 75 برس
- متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان
- مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس
- کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان
- نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا
- بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
وسیلہ حق سندھ کے تحت بلا سود قرضے دیے جائینگے ، شہلا رضا
بینظیربھٹو شہید کا مشن ملک سے غربت کا خاتمہ تھا ، انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب۔ فوٹو آئی این پی
کراچی: ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ بینظیربھٹو شہید کا مشن ملک سے غربت کا خاتمہ تھا ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وسیلہ حق سندھ پروگرام کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے اور غریبوں کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کر رہاہے ۔ بی آئی ایس پی شہید بینظیر بھٹو کا ویژن تھا جس کا مقصد خطہ غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو ان کی دہلیز پر مالی معاونت بہم پہنچانا تھا۔
بی آئی ایس پی کی کامیابیوں کاذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کی شفافیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام وسیلہ حق سندھ کے تحت تر بیتی ورکشاپ اختتام پزیر ہوئی ۔ جس میںوسیلہ حق سندھ پروگرام کی قراندازی کے تحت منتخب ہونیوالے22 ہزار نوجوانوں کو خود روزگاری کے مواقع فراہم کرتے ہوئے ایک نئے متوسط طبقے کو وجود میں لانا ہے ۔
ظفراللہ خان سومرو ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ تربیت حاصل کرنیوالے خاندان کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے بلا سود3,3لاکھ روپے قرض مہیا کیا جائے گا ۔ وسیلہ حق سندھ کے تحت بلا سود قرضے دیے جائیں گے سندھ حکومت نے اپنے بجٹ میں سے12 ارب روپے وقف کیے ، قرعہ اندازی میں صوبہ بھر بڑی تعداد میں میٹرک یا اس سے زیادہ تعلیم کے حامل نوجوانوں کو شامل کیا گیا جن میں سے کمپیوٹر کے ذریعے 22 ہزار نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔