ایران نے یوٹیوب کے مقابلے پر ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ لانچ کر دی

اے ایف پی  اتوار 9 دسمبر 2012
اس ویب سائٹ کا نام mehr رکھا گیا ہے جس کا مطلب فارسی میں محبت ہے۔ فوٹو: فائل

اس ویب سائٹ کا نام mehr رکھا گیا ہے جس کا مطلب فارسی میں محبت ہے۔ فوٹو: فائل

تہران: ایران نے یوٹیوب کے مقابلے پر ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ لانچ کی ہے جسکا یو آر ایل “(http://www.mehr.ir)” ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ویب سائٹ کا نام mehr رکھا گیا ہے۔ یہ ویب سائٹ دنیا کو ایران کی ثقافت کے بارے میں آگاہ  کرنے میں  مدد دے گی۔ اس ویب سائٹ پر مختصر دورانئے کی  فلمیں بھی اپ لوڈ کی جا سکیں گی۔ عالمی پیمانے پر اس  وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ کے بارے میں آگاہی کے لئے فیس بک پر بنائے گئے ایک پیج پر اس ویب سائٹ پر موجود مواد کے لنکس بھی دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران 2009 سے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا جانے والا حکومت مخالف مواد سینسر کر رہا ہے اور اس نے اسلام کے خلاف  ویب سائٹس کو بھی بلاک کر رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔