- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
فلم ’’ماہِ میر‘‘ آسکر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ
کراچی: پاکستانی فلم ’’ماہِ میر‘‘ کو اگلے برس فروری میں ہونیوالے 79ویں آسکر ایوارڈز کے غیر ملکی زبان کی فلم کے شعبے میں نامزد کیا گیا ہے۔
2 مرتبہ آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے باضابطہ طور پر فلم ’ماہِ میر‘ کو پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈز کی حتمی نامزدگی کے لیے منتخب کیا۔ آسکر ایوارڈز کی کمیٹی آئندہ سال جنوری میں حتمی نامزدگی کے لیے فلمیں منتخب کرے گی جب کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب آئندہ سال فروری کے آخر میں منعقد ہوگی۔
ماہِ میر عصر حاضر کہ ایک نوجوان جمال ( فہد مصطفٰی ) کی کہانی ہے جو روایت سے بغاوت کرتا ہے اور اپنی زندگی میں محبت، جدائی اور غربت کے عذاب جھیلتا ہے اور جنون کی اسی کیفیت میں اٹھارویں صدی کے شاعر میر تقی میر کی وحشت سے آشنا ہوتا ہے۔ماہِ میر کے ہدایتکار انجم شہزاد نے کہا ہے کہ انھیں انتہائی مسرت ہے کہ ان کی فلم پاکستان کی آسکر میں نمائندگی کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ کم از کم وہاں لوگ اس فلم کو دیکھیں گے اور انھیں پاکستانی سینیما کی کارکردگی کا اندازہ ہوگا۔انجم شہزاد کے مطابق پاکستانی سینما ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے ایسی فلم کا بننا اور چلنا ہی بڑی بات ہے کیونکہ ہمارے پاس ابھی فلموں کی تعداد ہی انتہائی کم ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ میڈیا اور عوام دونوں کو پاکستانی سینیما کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک طویل اور مشکل مرحلہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔