شاہ پور چاکر، مختلف حادثات میں 2 لڑکے جاں بحق

نامہ نگار  پير 10 دسمبر 2012
لڑکے کے والد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریب لوگ ہیں صرف احتجاج ہی کرسکتے ہیں۔  فوٹو: فائل

لڑکے کے والد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریب لوگ ہیں صرف احتجاج ہی کرسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

شاہ پور چاکر: کھڈرو کا رہائشی 13 سالہ گووند کولہی شاہ پور چاکر، نواب شاہ روڈ پر چنگچی رکشہ سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

جسے زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر شاہ پور چاکر لایا گیاوہاں 3 گھنٹے تک ڈاکٹروں اور دیگر عملے کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی ڈاکٹر آیا اور نہ ہی دیگر عملہ پہنچا، اس دوران زخمی لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، اس موقع پر لڑکے کے والد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریب لوگ ہیں صرف احتجاج ہی کرسکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہی ہمیں انصاف اور ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو سزا دے گا۔

جاںبحق لڑکے کے والدہ کو غشی کے دورے پڑرہے ہیں۔ مقامی پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ دوسرے واقعے میں گوٹھ قاسم شر کا رہائشی 15 سالہ خدا بخش شر سیم نالے کے کنارے جارہا تھا کہ اچانک اس کا پیر پھسل جانے کے باعث سیم نالے میں گر گیا اور پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنا بچائو نہ کرسکا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ کافی دیر کے بعد اس کی لاش نکال لی گئی۔ لاش گھر میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔