- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
فواد خان نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر بھارت چھوڑ دیا، بھارتی میڈیا
ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے ملنے والی سنگین دھمکیوں کے باعث فواد خان بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان چلے گئے ہیں۔
اڑی حملے کے بعد سے بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے دریغ الزامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے تو پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں بھی دیدی ہیں اور اب بھارتی میڈیا اس بات کا دعویٰ کررہا ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان نے بھارت چھوڑدیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ہندو انتہا پسندوں کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان ہندو انتہا پسند تنظیم کی دھمکیوں کے بعد بھارت چھوڑ کر پاکستان واپس چلے آئے ہیں اور فی الحال ان کا جلد واپسی کا کوئی ارادہ نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فواد خان کو اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے سلسلے میں پاکستان تو جانا ہی تھا لیکن اب واپسی کے امکانات بہت کم لگ رہے ہیٕں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بی جے پی بھی پاکستانی فنکاروں کو نکالنے کیلیے میدان میں
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہندو انتہاپسند جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ اگرانہوں نے بھارت نہ چھوڑا تو سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوجائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔