متواتر فلاپ فلمیں، پریشان قطرینہ کوسلمان کی فلم مل گئی 

شوبز ڈیسک  اتوار 2 اکتوبر 2016
لوگوں نے بار بار تو کیا ایک بار بھی فلم دیکھنا گوارہ نہیں کی۔ فوٹو: فائل

لوگوں نے بار بار تو کیا ایک بار بھی فلم دیکھنا گوارہ نہیں کی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: اداکارہ قطرینہ کیف کا کہنا ہے کہ 4 سال بعد ایک بار پھر سلمان کے ساتھ کام کرنے میں انھیں بہت خوشی ہو رہی ہے وہ کہتی ہیں کہ ان کی زندگی میں بہت کچھ بدلا ہے۔

قطرینہ کیف کی ذاتی اور پروفیشنل زندگی اس وقت منجدھار میں نظر آ رہی ہے۔ جہاں ذاتی زندگی میں وہ بریک اپ کے بعد خود کو سنبھالنے کی کوشش کرہی ہیں وہیں ان کی فلمیں بھی سنبھلنا تو دور چلنے کی حالت میں بھی نہیں ہیں۔

ان کی فلم ’’بار بار دیکھو‘‘ کا جو حال ہوا اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ لوگوں نے بار بار تو کیا ایک بار بھی فلم دیکھنا گوارہ نہیں کی۔ لیکن قطرینہ کی قسمت اچھی ہے کہ وہ سلمان خان کی دوست ہیں اور اسی دوستی کے چلتے انھیں سلمان کی فلم  ٹائیگر ابھی زندہ ہے مل گئی ہے فلم میں کترینہ ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔