حیدرآبا کاجلسہ پاکستانی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، امتیاز شیخ

اسٹاف رپورٹر  منگل 11 دسمبر 2012
14دسمبر کو سندھ کے عوام دہرے بلدیاتی نظام کو مسترد کردیں گے،پریس کانفرنس. فوٹو : فائل

14دسمبر کو سندھ کے عوام دہرے بلدیاتی نظام کو مسترد کردیں گے،پریس کانفرنس. فوٹو : فائل

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ14دسمبرکو حیدر آباد میں پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کا جلسہ عام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

جس سے پیرپگارا پیر صبغت اللہ راشدی خطاب کریں گے اور یہ جلسہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ (ایس پی ایل جی اے)کے خلاف سندھ کے عوام کا ریفرنڈم ہوگا، وہ پیر کو اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر مسلم لیگ (فنکشنل) کے رہنما ڈاکٹر تاج، قاسم سومرو اور دیگربھی موجود تھے، انھوں نے کہا کہ 14دسمبر کو سندھ کے عوام دہرے بلدیاتی نظام کو مسترد کردیں گے۔

5

اس دن اتنے لوگ جمع ہوں گے کہ حکمران مجبور ہوجائیں گے کہ وہ سندھ کو تقسیم کرنے والا نظام واپس لیں، انھوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کا ایشو پیپلز پارٹی جان بوجھ کر سامنے لائی ہے تاکہ سندھ کو تقسیم کرنے والے دہرے بلدیاتی نظام سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جاسکے لیکن ہم پیپلز پارٹی کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انھوں نے کہا کہ مفاہمت کی پالیسی کے تحت پیپلز پارٹی کی قیادت کالا باغ ڈیم بنانے پر بھی راضی ہوسکتی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔