حنا دلپزیرکی فلم’’جیون ہاتھی‘‘ 4 نومبر کو ریلیز ہوگی

شوبز رپورٹر  پير 3 اکتوبر 2016
تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، امید ہے شائقین کو یہ فلم پسند آئے گی ،مینوگار ۔  فوٹو : نمرہ ملک / ایکسپریس

تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، امید ہے شائقین کو یہ فلم پسند آئے گی ،مینوگار ۔ فوٹو : نمرہ ملک / ایکسپریس

 کراچی: حنا دلپزیرکی شارٹ فلم ’’جیون ہاتھی‘‘ کو ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، فلم 4 نومبر کو ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس کا اعلان فلم کی ٹیم نے گذشتہ روز فلم کے ٹریلر رونمائی کے موقع پر کیا۔

فلم کی ہدایت کار مینو گار کا کہنا تھا کہ ہم نے فلم پر بہت محنت کی ہے جس کا کریڈٹ فلم کی پوری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات ایک کرکے فلم مکمل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، فلم کی کہانی رومان اور مزاح سے بھر پور ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ شائقین کو یہ فلم پسند آئے گی اور شائقین اس کو دیکھنے کے لیے سینماء کا رخ کرینگے۔

فلم کی کہانی فصیح باری خان نے لکھی ہے اسکی کاسٹ میں حنا دلپزیر، بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ، کرن تعبیر، فواد خان، سمیعہ ممتاز، اور عدنان جعفر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔یہ فلم رواں سال امرتسر میں منعقدہ’’ذیل فار یونیٹی شارٹ فلم فیسٹیول‘‘ میں جب کہ جولائی میں لندن فلم فیسٹیول میں بھی پیش کی جاچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔