آزاد عدلیہ سے ہر فرد کو بلا تفریق انصاف ملنا چاہیے، نواز شریف

نمائندہ ایکسپریس / آئی این پی  منگل 11 دسمبر 2012
صوبائی حقوق کی منتقلی کے عمل میں ایک قومی جماعت کی حیثیت سے اپنا مثبت کردار ادا کیا، منشور پر عمل کرکے پاکستان کو نمایاں مقام دلایا جاسکتا ہے  فوٹو: فائل

صوبائی حقوق کی منتقلی کے عمل میں ایک قومی جماعت کی حیثیت سے اپنا مثبت کردار ادا کیا، منشور پر عمل کرکے پاکستان کو نمایاں مقام دلایا جاسکتا ہے فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ سے ہر کسی کو بلاامتیاز انصاف ملنا چاہیے۔

پرامن ،خوشحال صوبے ہی پاکستان کو خوددار اور خود مختار ملک بنا سکتے ہیں، 73 کے متفقہ آئین کی روشنی میں صوبائی حقوق کیلیے بھرپورکردار ادا کیا‘ اختیارات کی منتقلی کیلیے قدم بڑھاتے رہیں گے۔ وہ پیر کو یہاں مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کے پانچویں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں منشور کمیٹی کے چیئرمین سرتاج عزیز کی سربراہی میں بین الصوبائی رابطے، احتساب اور سستا اور جلد انصاف کے بارے میں قائم کمیٹیوں نے اپنی رپورٹ پیش کی اور شرکاء اجلاس نے تفصیل سے ان تجاویز پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، اقبال ظفر جھگڑا، اسحاق ڈار ، مریم نواز اور دیگر بھی موجود تھے۔

5

نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کیلیے پاکستان کے عوام کی طلب کا اظہار ججز بحالی تحریک میں ان کی بے مثال شرکت اور جدوجہد سے لگایا جا سکتا ہے، نواز شریف نے کہا کہ 73ء کے متفقہ آئین کی روشنی میں صوبائی حقوق کی صوبوں کو منتقلی کے عمل میں بحیثیت ایک قومی جماعت کے ہم نے اپنا مثبت اور بھرپور کردار ادا کیا ہے اور 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد اور اختیارات کی منتقلی کے عمل میں بھی مسلم لیگ (ن) حق بہ بحق دار کیلیے قدم بڑھاتی رہے گی، مطمئن، پرامن اور خوشحال صوبے ہی پاکستان کو خود دار، خود مختار اور خوشحال پاکستان میں تبدیل کرنے کا انتہائی اہم جزو ثابت ہو سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔