لاہور:سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بس الٹ گئی ، 22 افراد زخمی

ویب ڈیسک  منگل 11 دسمبر 2012
بس الٹنے کے باعث زخمی ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بس میں 70 افراد سوار تھے فوٹو: ایکسپریس نیوز

بس الٹنے کے باعث زخمی ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بس میں 70 افراد سوار تھے فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: ایکسپو سینٹر کے قریب سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بس الٹنے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسپو سینٹر کے قریب چوک میں تیز رفتار کار نے بس کو اوورٹیک کرنا چاہا اس دوران ایک سائیکل سواربس کےسامنےآگیا جسے بچانے کی  کوشش میں بس کارسے ٹکراکرالٹ گئی اور بس میں سوار 22 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بس میں 70 افراد سوار تھے تاہم لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو بس سے نکال کرجناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔