- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور عمران خان کی رہائی کیلیے پشاور میں ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس جاری
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
- اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم
- توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
- ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
خلافِ قانون بھارتی چینلز دکھانے پر چیئرمین پیمرا کو خصوصی اختیارات تفویض
اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے خلافِ قانون بھارتی چینلز اور مواد دکھائے جانے پر چیئرمین پیمرا کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کرنے اور سماعت کے بغیر ٹی وی چینل کا لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کا خصوصی اختیار تفویض کردیا۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے منعقد ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا جس میں چئیرمین کو خصوصی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں جن کے تحت چیرمین پیمرا خلاف قانون انڈین چینل اور انڈین مواد دکھائے جانے پر بنا اظہار وجوہ نوٹس جاری کرنے اور سماعت کا موقع فراہم کیے بغیر کمپنی کا لائسنس فوری طور پر معطل یا منسوخ کرنے کا مجاز ہوگا۔
پیمرا نے یہ فیصلہ 15 اکتوبر 2016 کی اعلان شدہ ڈیڈ لائن کے تناظر میں کیا ہے جس کے گزرنے کے بعد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز اور بغیر اجازت بھارتی چینل دکھانے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف بلا تفریق و امتیاز کارروائی کی جاسکے گی۔
واضح رہے کہ پیمرا نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ پاکستان بھر میں غیر قانونی انڈین اور مواد چلنے پر پابندی ہوگی جب کہ انڈیا اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث عوام بھی پرزور مطالبہ کررہی ہے کہ انڈین چینلز اور ڈرامے مکمل بند کردیے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔