پاکستان انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پرآگیا

ویب ڈیسک  منگل 11 دسمبر 2012
پاکستان نے چیمپئنزٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے 8 سال بعد کسی بھی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں کوئی تمغہ حاصل کیا،فوٹو: اے ایف پی / فائل

پاکستان نے چیمپئنزٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے 8 سال بعد کسی بھی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں کوئی تمغہ حاصل کیا،فوٹو: اے ایف پی / فائل

سوئٹزرلینڈ: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی مینز رینکنگ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے نویں سے پانچویں پوزیشن پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔

میلبورن میں ہوئی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا جس کے باعث عالمی رینکنگ میں اس کی پوزیشن بہترہوکر نویں سے پانچویں ہوگئی۔ اس جیت سے پاکستان نے 8 سال بعد کسی بھی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں کوئی تمغہ حاصل کیا۔

ہاکی کی ورلڈ رینکنگ میں جرمنی پہلے،آسٹریلیا دوسرے ،ہالینڈ تیسرے اورانگلینڈ چوتھے نمبر پرہے۔

نیوزی لینڈ کی عالمی رینکنگ میں چھٹی ، اسپین کی ساتویں، کوریا کی آٹھویں، بیلجیم کی نویں اور ارجینٹینا کی دسویں پوزیشن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔