کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا پیج فیس بک سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک / اے ایف پی  منگل 11 دسمبر 2012
اس پیج پر 25 اکتوبر کو پہلی پوسٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمر میڈیا فخر سے آن لائن آسامیوں کا اعلان کر رہا ہے۔

اس پیج پر 25 اکتوبر کو پہلی پوسٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمر میڈیا فخر سے آن لائن آسامیوں کا اعلان کر رہا ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ستمبر میں فیس بک پر بنائے گئے پیج کو فیس بک کی انتظامیہ نے ہٹا دیا ہے۔

طالبان نے فیس بک پر “عمر میڈیا ٹی ٹی پی” کے نام سے ایک پیج قائم کیا تھا جس پر لوگوں کو طالبان کے میگزین میں لکھنے اورویڈیوزایڈٹ کرنے کے لئے آسامیوں کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

اس پیج پر 25 اکتوبر کو پہلی پوسٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمر میڈیا فخر سے آن لائن آسامیوں کا اعلان کر رہا ہے، اس پیج کو 294 لوگوں نے پسند کیا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ان کی تنظیم اس پیج کو اپنی ویب سائٹ لانچ ہونے تک وقتی طور سے استعمال کر رہی تھی۔

اس پیج پر لوگوں کو اپنی پسند کے مضمون یا پھر جہاد اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی حالت زار پرمضامین لکھنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔