لیونارڈو ڈی کیپریو نے مریخ پر جانے کا اعلان کردیا

شوبز ڈیسک  جمعرات 6 اکتوبر 2016
ایلون مسک 2025 تک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فوٹو : رائٹرز/فائل

ایلون مسک 2025 تک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فوٹو : رائٹرز/فائل

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے مریخ پر جانے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکار نے امریکی صدر اوباما کے ساتھ ماحولیاتی تغیر سے متعلق بات چیت کے دوران انکشاف کیاکہ وہ ایلون مسک کے ساتھ مریخ کے پہلے سفر پرجائیں گے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک جو ٹیسلا موٹرز اور سپیس ایکس کے سی ای او ہیں، 2025 تک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈی کیپریو نے یہ اعلان صدر اوباما اور موسمیاتی سائنس دان ڈاکٹر کیتھرائن ہے ہو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تینوں نے موسمیاتی تغیر کے حوالے سے یہ گفتگو ڈی کیپریو کی نئی ڈاکیومنٹری فلم بی فور دی فلڈ کے پریمیئر سے پہلے کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔