ایان علی کی شوبز میں واپسی کے دعوے دھرے رہ گئے

شوبز رپورٹر  جمعـء 7 اکتوبر 2016
فی الحال شوبز میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ایان علی۔ فوٹو: فائل

فی الحال شوبز میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ایان علی۔ فوٹو: فائل

لاہور:  ڈالر گرل ایان علی کی شوبز میں واپسی کے تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے۔

ایان علی کے جیل سے رہا ہونے کے بعد بہت سے افراد نے یہ دعوے کیے تھے وہ بہت جلد شوبزمیں واپس آرہی ہیں اور انھوں نے کئی پروجیکٹس سائن کرلیے ہیں تاہم کافی عرصے گزرجانے کے باوجود ایسا کوئی پروجیکٹ سامنے نہیں آیا جس میں ایان علی کام کررہی ہوں یا انھوں نے اس کو سائن ہی کیا ہو۔

دوسری جانب لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے ایان علی کو فلموں اورڈراموں کے ساتھ ماڈلنگ کی پیشکش بھی کی لیکن انھوں نے واضح انکار کردیا کہ ان کا فی الحال شوبز میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔