نرمدا اچھے اسکرپٹ کے ساتھ سلور اسکرین پر آنا چاہتی ہیں، گووندا

نیٹ نیوز  بدھ 12 دسمبر 2012
گووندا کا کہنا ہے کہ نرمدا کو اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے اور وہ اپنے کیرئیر کا آغاز معیاری اسکرپٹ سے ہی کرنا چاہتی ہیں۔ فوٹو : فائل

گووندا کا کہنا ہے کہ نرمدا کو اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے اور وہ اپنے کیرئیر کا آغاز معیاری اسکرپٹ سے ہی کرنا چاہتی ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکار گووندا نے کہا ہے کہ میری بیٹی نرمدا کو ابھی تک ایسے اسکرپٹ کا انتظار ہے جس میں اس کا کردار کھل کر نبھایا جاسکے ۔

گووندا کا کہنا ہے کہ نرمدا کو اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے اور وہ اپنے کیرئیر کا آغاز معیاری اسکرپٹ سے ہی کرنا چاہتی ہیں۔ اس لیے ابھی تک ’’رائٹ اسکرپٹ ‘‘کی منتظر ہیں ۔48سالہ اداکار نے بتایا کہ نرمدا نے کوئی 20سے 22فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا ہے کیونکہ ان کا اسکرپٹ ہی انھیں پسند نہیں آیا ۔کمزور اسکرپٹ پر کردار نبھانا کوئی دانش مندی نہیں ۔تاہم یہ فنکار کی پسند بھی ہوسکتی ہے ۔

5

انھوں نے کہا کہ نرمدا جس بھی فلم میں کام کریں گی میڈیا سے کچھ بھی مخفی نہیں رکھا جائے گا ۔گووندا کے مطابق نرمدا کچھ خاص کرنا چاہتی ہیں ،ہمارے دور میں جو بھی فلم آفر ہوئی اسے کرنے لگے مگر آج کے فنکار ایسا نہیں کرتے فلم کی کہانی اور اپنے کردار کو دیکھ کر ہی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔