غذائیں جو دل کو صحت مند بناتی ہیں

فرحان احمد خان  اتوار 9 اکتوبر 2016
دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید غذاؤں میں براؤن رائس بھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید غذاؤں میں براؤن رائس بھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

متعدد تحقیقی مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل کی صحت کے لیے مفید غذائیں عام طور پر وہ غذائیں ہوتی ہیں جو اینٹی اوکسیڈیڈنٹس، وٹامن”B” کومپلیکس، وٹامن”B6″، وٹامن “B3″، وٹامن “C” اور”E” کے علاوہ ریشے، مونو سیچوریٹڈ چکنائی اور اسی طرح ملٹی سیچوریٹڈ چکنائی سے بھرپور ہوتی ہیں۔

آسان لفظوں میں یہ کہ دل کی صحت برقرار رکھنے کے پیچھے موجود راز یہ ہے کہ قدرتی غذاؤں پر مشتمل خواراک کا نظام اپنایا جائے اور حتی الامکان پکائے گئے کھانوں سے دور رہا جائے۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” کے مطابق دل کی صحت کے لیے مفید غذائیں عام طور پر اومیگا-3 ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ چربی دار مچھلیوں مثلا سیلمون، میکریل اور سیرڈین میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ بادام بھِ مفید چکنائی سے بھرپور ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو معتدل رکھتا ہے اور یہ وٹامن”E”، پروٹین اور ریشے سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ فلیکس بیج بھی اومیگا-3 روغنیات اور یشوں سے بھرپور ہوتا ہے۔

دل کے لیے مفید سبزیوں میں موصلی سفید، لوبیا اور پھلیاں شامل ہیں۔ موصلی سفید کو بیٹاکیروٹین، لوٹین، وٹامن”B”، فولک ایسڈ اور ریشوں کا اچھا ذریعہ شمار کیا جاتا ہے۔ لوبیا اور پھلی یہ دل کی صحت کے لیے مفید ریشوں اور وٹامن”B” سے مالا مال ہوتی ہیں۔ جہاں تک شاخ گوبھی اور لال مرچ کا تعلق ہے تو یہ دونوں ہی بیٹاکیروٹین، ریشوں، فولک ایسڈز اور اسی طرح وٹامن “C” اور”B” پر مشتمل ہوتی ہیں۔

جہاں تک پھلوں کی بات ہے تو دل کی صحت کے لیے بہت سے مفید پھل ہیں۔ ان میں سرفہرست پپیتا ہے جو کیروٹین، بیٹا کیروٹین، لوٹین، اینٹی اوکسیڈنٹس، وٹامنز، فولک ایسڈز اور میگنیشیئم سے بھرپور ہوتا ہے۔

اسی طرح کروندا بھی دل کی صحت کے لیے بہت مفید فلیونائڈز، بیٹاکیروٹین، لوٹین، پولی فینل، ریشے، معدنیات اور وٹامنز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسی طرح خربوزے کی ایک قسم یعنی کینٹالوپ بھی بیٹاکیروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز”C” اور”E”، فولک ایسڈز اور ریشوں کا عمد ذریعہ ہے۔

دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید غذاؤں میں Brown Rice بھی شامل ہے۔ یہ ریشوں اور وٹامن “B” کمپلیکس پر مشتمل ہوتا ہے۔

آخر میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ زیتون کا تیل دل کے لیے بہت زیادہ افادیت کا حامل ہے۔ اس لیے کہ روغن زیتون میں مونوسیچوریٹڈ چکنائی اور Oleic acid پائے جاتے ہیں جو امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔