حکومت ملک بچانے کی فکر کرے، علامہ عباس کمیلی

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 12 دسمبر 2012
وفاقی وزیر داخلہ کو دہشتگردی کے خاتمے کا ٹاسک دیا جائے، سربراہ جعفریہ الائنس

وفاقی وزیر داخلہ کو دہشتگردی کے خاتمے کا ٹاسک دیا جائے، سربراہ جعفریہ الائنس

حیدر آباد: جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ محمد عباس کمیلی نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم تنظیموں کے بارے میں نرم گوشہ کی پالیسی ختم کر کے صرف ملک بچانے کی فکر کرے۔

امن وامان کے حوالے سے محرم کے 10 روز تک اختیار کی گئی حکمت عملی جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک کو دہشت گردی کے خاتمے کا ٹاسک دیا جائے،حیدرآبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ حکومت، پولیس اور رینجرز کامحرم میں ملک بھر میں مجالس اورجلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے خاطرخواہ انتظامات کرنے پر شکریہ اداکرتے ہیں۔

4

تاہم عاشورہ کے فوراً بعد قتل وغارت گری کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا اور اب خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایاجارہاہے،  انھوں نے  مطالبہ کیا کہ  پیمرا ٹی وی چینلز کو پابند کرے کہ  وہ کالعدم تنظیم اور انتہا پسندتنظیموں کے کسی رہنماء کو اظہار رائے کا موقع نہ دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔