- نواب شاہ میں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
- واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی موخر؛ فواد چوہدری نے فیصلہ درست قراردیدیا
- 15 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے بڑے بہن بھائی قتل اور ماں زخمی
- افغانستان میں ججز کی گاڑی پر حملہ، دو خواتین ہلاک
- وزیراعظم کے کرپشن کےخلاف جہاد سے قوم کرپٹ لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے، فردوس عاشق
- حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- کراچی میں موجود جنوبی افریقا کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
- غیر قانونی تعمیرات، درخواست پر عبوری حکم نامہ جاری
- جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز
- خوش آمدید جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم
- علیم ڈار کے دل کی مراد پوری ہونے کا وقت قریب
- حارث رؤف کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت جلد بازی قرار
- دلبر حسین نے پی ایس ایل کے ذریعے قومی ٹیم میں شمولیت کوہدف بنالیا
- پاکستان کپ؛ رنز کی بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھونے لگے
- جنوبی افریقی کرکٹرپاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے متاثر
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ چیلنج
- عمرکوٹ؛ پی ایس 52 ضمنی الیکشن کیلیے پولنگ کل ہوگی
- 2020ء پاکستان اسٹاک مارکیٹ باؤنس بیک میں کامیاب
- امریکی شہری نے ایک کروڑ 3 لاکھ میں مارخور کا قانونی شکار کرلیا
- کوئٹہ: سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا،2 افراد زخمی
ہلدی ۔۔۔باورچی خانے کے اہم جزو کے کچھ خواص

ہلدی ہمارے باورچی خانے کا ایک اہم جزو ہے اور یہ ہمارے ہاں کے مسالا جات میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ فوٹو : فائل
ہلدی ہمارے باورچی خانے کا ایک اہم جزو ہے۔ یہ ہمارے ہاں کے مسالا جات میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ اسے ’’ہلد‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ہندوستان کے ثابت ہلد بڑی بوڑھی خواتین کے لیے بڑی دل چسپی رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی پسی ہوئی ہلدی کی بھی بڑی شہرت ہے۔ یوں تو ہلدی ایشیائی کھانوں کا ایک لازمی حصہ تصور کی جاتی ہے، لیکن اس کے علاوہ ہلدی کے بہت سے فوائد بھی ہیں۔
ہلدی میں موجود اجزا ہیپاٹائٹس کی بیماری میں مفید ہیں اور اس مرض سے بچاؤ میں معاون ہیں۔ بے خوابی کی بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام بھی ’ہلدی دودھ‘ کے استعمال سے کی جا سکتی ہے۔
آج کل ہر دوسری خاتون جوڑوں کا درد اور سوزش کی شکایت کرتی نظر آتی ہے۔ ’ہلدی دودھ‘ سے اس شکایت کو بھی رفع کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کے مخصوص امراض میں بھی یہ گھریلو ٹوٹکا انتہائی آزمودہ ہے۔ اگر ہلدی کو دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے، تو سینے کی جکڑن، سردی کی کھانسی کے امراض، سر درد اور جسمانی تھکن کا بہترین علاج ہلدی والا دودھ ہے۔
ایک گلاس دودھ میں ایک چٹکی ہلدی ملا دیں اور ایک چٹکی چینی ڈال کر 15 سے 20 منٹ ابال لیں۔ چند منٹ ٹھنڈا کر کے نوش فرمائیں۔ اسی طرح ہلدی کا ابٹن اور ماسک زمانہ قدیم سے خواتین کے حسن کو چار چاند لگاتا آیا ہے، دلہن کے مایوں میں استعمال ہونے والا ابٹن ہلدی کے ذریعے ہی خصوصی طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گھر میں ہی اسے ہفتہ وار ماسک کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں۔
چہرے کی تازگی کے لیے شہد ایک چمچا، دودھ پاؤڈر دو چمچے، عرق گلاب ایک چمچا، چٹکی ہلدی ان تمام چیزوں کا آمیزہ بنا کر چہرے پر تقریباً دس منٹ کے لیے ہلکا ہلکا مساج کریں اور پھر کچھ دیر کے لیے اسی طرح چھوڑ دیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔
ننھے منے اور نو مولود بچوں کے سینے کی جکڑن اور سردی کے اثرات کے بچاؤ کے لیے بھی ہلدی کو نیم گرم پانی کا چھینٹا دے کر سینے، پسلیوں اور کمر پر دھیمے دھیمے ہاتھ سے ملا جاتا ہے، جس سے نومولود بچہ نہ صرف راحت محسوس کرتا ہے، بلکہ آرام کی نیند بھی لیتا ہے، کیوں کہ عموماً چھوٹے بچے ناک بند رہنے کی وجہ سے بے چین رہتے ہیں اور سو نہیں پاتے۔ ہلدی کا مساج اس میں بہترین ثابت ہوتا ہے۔
الغرض قدرت کی عطا کردہ اس شے کو ہر بل کی دنیا میں بڑا کار آمد اور بہترین گردانا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔