بھارت میں راحت فتح علی خان کا کنسرٹ بھی منسوخ

شوبز ڈیسک  پير 10 اکتوبر 2016
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

ممبئی: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے نتیجے میں پاکستان کے معروف گلوکارراحت فتح علی خان کا بھارت میں اگلے ماہ کے آخر میں ہونیوالا کنسرٹ منسوخ ہو گیا ہے۔

بتایاگیاہے کہ راحت فتح علی خان کو نوئیڈا میں ایک کنسرٹ میں شرکت کرنا تھی تاہم اب آرگنائزر نے انھیں مدعو نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ٹائمز آف انڈیاکے مطابق آرگنائزرز کے ذرائع کا کہناہے کہ تہوار کے سیزن میں مالز میں بڑے کنسرٹس کا انعقاد ناممکن ہوتا ہے کیونکہ اس دوران کئی طرح کی سرگرمیاں چل رہی ہوتی ہیں۔

تو ہم نے اپنے کنسرٹس نومبر تک ملتوی کردیے تھے مگر موجودہ سیاسی منظرنامے کو دیکھتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو مدعو کرنا غیر دانشمندانہ فیصلہ لگتا ہے، تو ہمیں دیگر آپشنز کی جانب دیکھنا ہوگا۔آرگنائزر کے مطابق انھوں نے راحت فتح علی خان کو اس لیے مدعو کیا تھا کیونکہ انھوں نے کبھی نوئیڈا میں پرفارم نہیں کیا اور قدرتی طور پر ان کا کنسرٹ کافی بڑا ہوتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔