بینک ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکار 2ساتھیوں سمیت گرفتار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 12 دسمبر 2012
خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بینک ڈکیتی کے الزام میں 3 ملزمان عابد ، مجید اور ارشد کو گرفتار کر کے 2 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔ فوٹو: فائل

خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بینک ڈکیتی کے الزام میں 3 ملزمان عابد ، مجید اور ارشد کو گرفتار کر کے 2 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔ فوٹو: فائل

کراچی: انویسٹی گیشن پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے بلاک 16جوہر چورنگی کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بینک ڈکیتی کے الزام میں 3 ملزمان عابد ، مجید اور ارشد کو گرفتار کر کے 2 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 14نومبر کو شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر میں واقع بینک میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات میں 37 لاکھ روپے لوٹے تھے، گرفتار ملزم ارشد بلدیہ تھانے میں ہیڈ کانسٹیبل تعینات ہے جبکہ دیگر 2 ملزمان نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت کرتے ہیں، پولیس گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی تلاش مار رہی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔