کراچی بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے میں سرفہرست

خصوصی رپورٹ  پير 10 اکتوبر 2016
ملک کے 10 شہروں سے 3 لاكھ 26 ہزار 494ا فراد بیرون ملك گئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ملک کے 10 شہروں سے 3 لاكھ 26 ہزار 494ا فراد بیرون ملك گئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: کراچی بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے میں سرفہرست آگیا۔

دستاویزات كے مطابق گزشتہ ایك سال میں كراچی سے 70 ہزار افراد بیرون ملك ملازمت کے لیے گئے اور وہاں سے كما كر قیمتی زرمبادلہ وطن عزیز كو بھیج رہے ہیں۔ اس كے علاوہ ٹاپ ٹین شہروں میں راولپنڈی، سوات، دیر، فیصل آباد سمیت دیگر شہر شامل ہیں۔

اعدادوشمار كے مطابق گزشتہ سال سیالكوٹ سے 33 ہزار، راولپنڈی 22 ہزار،لاہور30 ہزار، دیر 26 ہزار، گجرات 19 ہزار، گوجرانوالہ 3 ہزار، سوات 28 ہزار، فیصل آباد 31 ہزار اور ڈیرہ غازی خان سے بھی 31 ہزار افراد بیرون ملك روزگار كے سلسلے میں گئے ہیں۔ ملک کے ان 10 شہروں سے 3 لاكھ 26 ہزار 494ا فراد بیرون ملك گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔