سپریم کورٹ،سزائے موت کے تمام قیدیوں کی تفصیلات طلب

 بدھ 12 دسمبر 2012
ملک بھرمیںسزائے موت کے منتظرقیدیوںکی تعداد 8ہزارہے،درخواست گزار

ملک بھرمیںسزائے موت کے منتظرقیدیوںکی تعداد 8ہزارہے،درخواست گزار

اسلام آ باد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں سزائے موت کے قیدیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

منگل کو جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سزائے موت کے منتظر قیدی کی درخواست پر سماعت کی۔

17

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملک بھر میں سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی تعداد 8 ہزار ہے ،صرف پنجاب میں سزائے موت کے 6355 قیدی موجود ہیں۔ 896 قیدیوں کی اپیلیں سپریم کورٹ، 4 کی جی ایچ کیو اور 27 کی وفاقی شرعی عدالت جبکہ صدر کے پاس رحم کی 355 اپیلیں ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر ایسے قیدیوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔