ایف بی آئی نے بریڈپٹ کیخلاف کارروائی سے انکار کردیا

شوبز ڈیسک  منگل 11 اکتوبر 2016
اداکار کے اپنے بچوں کے ساتھ مبینہ برے رویے کا کوئی کیس نہیں بنتا،تحقیقاتی ایجنسی فوٹو: فائل

اداکار کے اپنے بچوں کے ساتھ مبینہ برے رویے کا کوئی کیس نہیں بنتا،تحقیقاتی ایجنسی فوٹو: فائل

لاس اینجلس: امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ہالی وڈ کے مشہور طلاق کیس میں بریڈ پٹ کے خلاف اپنے بچوں کے ساتھ مبینہ برے رویے کے ضمن میں کسی بھی کارروائی سے انکار کر دیا۔

ایف بی آئی کے مطابق تمام ترحقائق سے آگاہی کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بریڈ کے خلاف بچوں کے ساتھ مبینہ برے رویے کا کوئی کیس ہی نہیں بنتا ہے اس لیے اس معاملے پر ان کے خلاف کارروائی ممکن نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی اپنے طور پر4ستمبر کو اپنے نجی جیٹ میں دوران پرواز بریڈ پٹ کے بچوں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کے الزامات کا جائزہ لے رہی ہے تاہم ادارے کے مطابق یہ کوئی کیس نہیں بنتا اس لیے اس جائزے کو باضابطہ تحقیقات کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔یاد رہے بریڈ کو اپنے بچوں کو ملنے کے لیے اجازت دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ان کے شراب نوشی اور منشیات کے ٹیسٹ بھی لیے جا رہے ہیں پہلا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔