اے این پی کالا باغ ڈیم پر واویلا بند کردے، فضل الرحمن

آن لائن  بدھ 12 دسمبر 2012
 فوٹو ایکسپریس / فائل

فوٹو ایکسپریس / فائل

کوہاٹ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کالا باغ ڈیم پر واویلا بند کردے۔

جماعت اسلامی کو متحدہ مجلس عمل کا حصہ نہ سمجھا جائے۔ ملک میں ہزاروں ملالائیں ہیں ، مگر سمجھ میں نہیں آرہا کہ سب کچھ سوات کی ملالہ کیلئے ہی کیوں ہورہا ہے؟۔

07

وہ یہاں سابق خطیب مفتی نعیم اور سابق ایم این اے مولانا نعمت اللہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام حیران کن نتائج دے گی۔ کالا باغ ڈیم کی مخالفت تمام سیاسی جماعتیں کرچکی ہیں، موجودہ حالات میں عوامی نیشنل پارٹی صحرا میں تیرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔