ہم بہت مطمئن لیکن دشمن بہت ہی چالاک ہے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

کراچی سمیت سندھ بھرمیں سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک October 12, 2016
سندھ بھر ميں محرم کے دوران امن امان کی صورتحال کا جائزہ لینے خود نکلا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت مطمئن ہیں لیکن دشمن بہت چالاک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ایم اے جناح روڈ پہنچے جہاں انہوں نے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاوس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے 10 محرم الحرام کے جلوس کی مانیٹرنگ کی اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکھر شکارپور، جیکب آباد، خیرپور کے ماتمی جلوسوں کا فضائی معائنہ بھی کیا اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی ان کے ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں لیکن دشمن بہت ہی چالاک ہے تاہم اس کے باوجود خاموش نہيں بیٹھیں گے اور اسی لئے سندھ بھر ميں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے خود نکلا ہوں، تمام اضلاع میں سکیورٹی اور انتظامی حوالے سے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلوس کے منتظمین نے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا تاہم کراچی سمیت سندھ بھرمیں سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں۔

مقبول خبریں