مصافحہ کرنے کے وہ 5 طریقے جن سے گریز کرنا چاہیے

ویب ڈیسک  جمعرات 13 اکتوبر 2016
بعض افراد کی عادت ہوتی ہےکہ جب بھی وہ کسی سےہاتھ ملاتے ہیں تو اتنی سختی سے ملاتے ہیں کہ ان کے ہاتھ پر نشان پڑجاتے ہیں

بعض افراد کی عادت ہوتی ہےکہ جب بھی وہ کسی سےہاتھ ملاتے ہیں تو اتنی سختی سے ملاتے ہیں کہ ان کے ہاتھ پر نشان پڑجاتے ہیں

ہم جب بھی کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو یقیناً سامنے والے شخص کے تاثرکو پہچان نہیں پاتے کہ اس کو ہمارا ہاتھ ملانے کا انداز اچھا بھی لگا یا نہیں لیکن مصافحہ کرنے کے وہ 5 طریقے جن سے ہمیں ہمیشہ گریز کرنا چاہیے۔

ہم جب بھی کسی سے ملتے ہیں توسب سے پہلے مصافحہ کرتے ہیں تو یہ نہ صرف کسی بھی مہذب معاشرے کی اخلاقی اقدار ہوتی ہیں بلکہ کسی بھی انسان کی شخصیت کا آئینہ دار بھی ہوتاہے لہذا ہم جب بھی کسی سے ملیں تو انتہائی اخلاق کے ساتھ مصافحہ کرنا چاہیے لیکن عام طور پر لوگ ہاتھ ملاتے ہوئے چند غلطیاں کرجاتے ہیں جو یقیناً سامنے والے شخص کو ناگوار گزرتی ہیں۔ اسی وجہ سے جب بھی کسی سے مصافحہ کریں تو ان 5 طریقوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

بد دلی سے ہاتھ ملانا،(Dead Fish Hand Shake) ؛

یہ ہاتھ ملانے کا انتہائی برا طریقہ سمجھا جاتا ہے، یعنی آپ کسی سے ہاتھ انتہائی بیزارگی اور بد دلی سے ملارہے ہیں اور بعض اوقات یہ اس بات کی بھی ظاہر کرتا ہے کہ آپ نروس ہیں یا خود اعتمادی کی کمی کا شکار ہیں۔

پسینے والے ہاتھ سے مصافحہ،(Sweaty Handshake) ؛

بہت سے لوگ کسی سے بھی ملنے سے پہلے گھبراجاتے ہیں اور ان کا نروس سسٹم اچھی طرح سے کام نہیں کرتا جس کے باعث ان کی ہتھلیوں میں پسینہ آجا تا جو کسی سے بھی ہاتھ ملاتے وقت انتہائی برا تاثر قائم کرتا ہے۔

کسی مقصد کے ساتھ مصافحہ کرنا، (Political Handshake

عام طور پر یہ اصطلاح صرف دکھاوے کے لیے گرم جوشی ظاہر کرنے کے لیے کی جاتی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی شخص سے صرف کسی مقصد کے لیے ہاتھ ملارہے ہیں۔

  ہاتھ دباکر مصافحہ کرنا (Bone Crusher

بعض افراد کی عادت ہوتی ہے کہ جب بھی وہ کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو اتنی سختی سے ملاتے ہیں کہ ان کے ہاتھ پر نشان پڑجاتے ہیں لہذا جب بھی کسی سے مصافحہ کریں تو ہاتھ اتنی زور سے نہ دبائیں کہ انہیں تکلیف ہو۔

مصافحہ کرتے وقت ہاتھ کا بوسہ لینا(وکٹورین ہینڈ شیک)

اس طرح کا مصافحہ کرتے ہوئے لوگ عام طور پر ہاتھ کا بوسہ لیتے ہیں، یہ طریقہ کسی بھی شخص کو عزت بخشنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہاتھ ملانے کا یہ طریقہ بادشاہوں اور مہاراجاؤں کے زمانے میں کافی عام ہوا کرتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔