کراچی: لانڈھی میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق،9 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 12 دسمبر 2012
مظفرآباد میں ہوٹل کے قریب دھماکا خیزموادپھینکا گیا جس کے پھٹنے کی آواز دور دورتک سنی گئی۔ فوٹو: ایکسپرس

مظفرآباد میں ہوٹل کے قریب دھماکا خیزموادپھینکا گیا جس کے پھٹنے کی آواز دور دورتک سنی گئی۔ فوٹو: ایکسپرس

کراچی: لانڈھی کے علاقے مظفرکالونی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے نمائندے کے مطابق لانڈھی کے علاقے مظفرآباد میں ہوٹل کے قریب دھماکا خیزموادپھینکا گیا جس کے پھٹنے کی آوازدور دورتک سنی  گئی، دھماکے سے ہوٹل مکمل طورپرتباہ ہوگیا اور قریبی دکانوں کو بھی شدیدنقصان پہنچا۔

امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق 3زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے بعد پولیس اوررینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ڈی ایس پی قائدآباد کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کررہا ہے، تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا علم ہوسکے گا۔

ایس ایس پی عمران شوکت نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل کے پلرکے ساتھ دھماکا خیزمواد رکھا گیا تھا جس کے پھٹنے سے ہوٹل کا مالک بھی جاں بحق ہوا، عمران شوکت نے کہا کہ یہ بات بھی خارج ازامکان نہیں کہ ہوٹل کے مالک کو بھتہ مافیا کی جانب سے دھمکی دی گئی ہو۔

ایم  کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لانڈھی میں حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔