- حکومت میں شامل لوگوں کا غیر فطری اتحاد ہے، ان کی منزل ہے نہ نظریہ، شاہ محمود قریشی
- ایران نے زیر زمین چھپائے گئے ڈرونز کی تصاویر جاری کردیں
- ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائی کیوں نہ کیا؟ وجوہات جاننے کیلیے کمیٹی تشکیل
- اسنیپ چیٹ نے صارفین کے لیے نیا دلچسپ فیچر پیش کردیا
- نومولود بچوں میں رونے کا بلند سلسلہ تین ماہ بعد بھی جاری رہ سکتا ہے
- مانسہرہ؛ کیپٹن صفدر جلسہ گاہ میں ببر شیر لے آئے
- عمران خان تم نے میرا گھر توڑا جلد بشریٰ بی بی تمہیں چھوڑ جائیں گی، عامر لیاقت
- برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 35 افراد ہلاک
- لاہور میں کل تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان
- بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ حق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے، فرخ حبیب
- چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے کو اہل محلہ نے پکڑلیا
- نیپال میں 22 افراد کو لے جانے والا مسافر بردار طیارہ لاپتہ
- عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں، پرویز الٰہی
- دو ہفتے قبل پاکستانی وفد نے ملاقات کی تھی، اسرائیلی صدر کی تصدیق
- عماد وسیم کو اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا، چیف سلیکٹر نے وجہ بتادی
- پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے، آئی ایس پی آر
- عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، وزیراعظم
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، 1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب
- مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، عمران خان
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
جامعہ کراچی میں بی اے ایجوکیشن کا پرچہ آئوٹ ہوگیا

شعبہ امتحانات نے امتحان سے کئی گھنٹے قبل پرچہ آئوٹ ہونے کا معاملہ علم میں آنے کے باوجود ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسے ملتوی کرنے سے انکارکردیا. فوٹو: فائل
کراچی: جامعہ کراچی میں شعبہ امتحانات کی ناقص حکمت عملی کے سبب بی اے کے سالانہ امتحانات میں بدھ کو’’ایجوکیشن‘‘کاپرچہ آئوٹ ہوگیا۔
تاہم شعبہ امتحانات نے امتحان سے کئی گھنٹے قبل پرچہ آئوٹ ہونے کا معاملہ علم میں آنے کے باوجود ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسے ملتوی کرنے سے انکارکردیا اور معاملے سے صرف نظر کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق بدھ کی دوپہر پرچہ لے لیا۔
شعبہ امتحانات کے شیڈول کے مطابق بی اے ایجوکیشن کا پرچہ بدھ کی دوپہرلیاجاناتھاتاہم ایجوکیشن کاپرچہ تحریری صورت میں بدھ کی صبح سے ہی یونیورسٹی کے مختلف مقامات پرفروخت ہوتا رہا اور پرچہ شروع ہونے سے قبل امتحان دینے والے ہزاروں امیدوار پرچے میں موجود سوالات سے آگاہ ہوچکے تھے پرچہ شروع ہواتوامیدواروں کی خوشی کی انتہا اس وقت باقی نہ رہی جب فروخت کیاجانے والے تحریری پرچے اورشعبہ امتحانات کے تحت شائع شدہ سوالیہ پرچے کے90 فیصد سوالات ایک جیسے ہی نکلے حیرت انگیز طورپردونوں پرچوں میں موجود سوالات کی ترتیب بھی تقریباً ایک ہی تھی بڑی تعداد میں امیدوار تحریری صورت میں ہاتھ لگنے والے پرچے کے سوالات امتحان سے قبل کتابوں میں تلاش کرکے اس کی تیاری کرتے نظرآئے۔
جبکہ دوسری جانب کچھ طلبا کایہ بھی کہناتھاکہ وہ بلاوجہ امتحان کی تیاری میں اپناوقت ضائع کرتے ہیں شعبہ امتحانات کی انتظامیہ کو اگر ایسا ہی کرناہے توانھیں امتحان کی تیاری کی کیاضرورت ہے ’’ایکسپریس‘‘کوشعبہ امتحانات کے ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے شعبہ امتحانات کوآگاہ کیا گیا اورناظم امتحانات نے خود دونوں پرچوں کابغورجائزہ لیانہ صرف یہ بلکہ اس معاملے کوشیخ الجامعہ کے سامنے بھی پیش کیاگیاتاہم اس تمام مشق کے باوجود شعبہ امتحانات نے پرچہ ملتوی کرنے کے بجائے شیڈول کے مطابق اس کا انعقاد کیاجس کے سبب بی اے ایجوکیشن کے امتحان کی شفافیت مشکوک ہوگئی ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔