شاہ پور چاکر، نادہندگی پر سرکاری اداروں اور اسکولوں کی بجلی منقطع

نامہ نگار  جمعرات 13 دسمبر 2012
 بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے  طلبہ و طالبات کو پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے۔ فوٹو: فائل

بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے۔ فوٹو: فائل

شاہ پور چاکر: حیسکو سب ڈویژن شاہ پور چاکر نے بجلی کے بقایاجات اور بل جمع نہ کرانے پر بلدیہ کے تمام اداروں ، سرکاری اسکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں کی بجلی منقطع کر دی۔

جن میں شاہ پور چاکر، کھڈرو ، سندھاری، چودگی، مقصودورند، سندھ شریف اور پریتم آباد، احمد آباد اور دیگر علاقوں کے سرکاری ادارے شامل ہیں سب ڈویژن شاہ پور چاکر کے ایس۔ ڈی۔ او غلام نبی خاصخیلی نے بتایا کہ ان سرکاری اداروں پر لاکھوں روپے کے بقایاجات ہیں جس کی وجہ سے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے گئے ۔

اس سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اور بوائز ہائر سیکنڈری اسکولوں کے پرنسپلز نے بتایا کہ حیسکو اہلکاروں کی نااہلی اور لاپرواہی کے باعث اوور ریڈنگ بل ارسال کیے گئے ہیں۔ بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے  طلبہ و طالبات کو پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دو روز کے اندر اندر بجلی بحال نہ ہوئی تو حیسکو کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا جبکہ حیسکو کی طرف سے بلدیہ کی بجلی کاٹنے کی وجہ سے واٹر سپلائی شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہے زیرزمین پانی کڑوا ہے اور پینے کے قابل نہیں جس سے شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ٹائون آفیسر نے بتایا کہ حیسکو سب ڈویژن کی طرف بلدیہ کے بھی لاکھوں روپے واجب الادا ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔