کائوس جی نے ماحولیاتی آلودگی کیخلاف آواز بلند کی،دیدار شاہ

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 13 دسمبر 2012
کائوس جی. فوٹو : فائل

کائوس جی. فوٹو : فائل

کراچی: حکومت فوری طور پر کراچی کی شاہراہ کلب روڈ کو کاؤس جی کے نام سے منسوب کرے۔

این ای ڈی یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات میں کاؤس جی کے نام سے چیئرز قائم کی جائیں،پاکستان پوسٹ آنجہانی اردشیر کاؤس جی کے نام پر یادگاری ٹکٹ کافوری اجرا کرے ،یہ قراردادیں کراچی پریس کلب میں بدھ کو پاکستان سوک سوسائٹی اور روٹری کلب کے اشتراک سے آنجہانی کاؤس جی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں منظور کی گئیں،ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس دیدار حسین شاہ نے کہا کہ کا ؤس جی ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے ،انھوں نے عمومی طور پر ملک بھر میں اور خصوصی طور پر کراچی میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جرات مندانہ آواز بلند کی۔

4

شہر قائد میں اراضی پر ناجائز قبضہ کی روک تھا کے لیے پیش رفت کاؤس جی کا تاریخی کارنامہ ہے،جمشید ٹاؤن کے سابق ناظم احمد پاریکھ نے کہا کہ کراچی کی ترقی میں کاؤس جی کا بہت بڑا کردار ہے، روٹری کلب کے ڈسٹرکٹ گورنر شیخ جلال الدین نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں کلب کے تحت ایک تعلیمی ادارہ کاؤس جی کے نام سے قائم کیا جائے گا، جس میں مفت تعلیم فراہم کی جائے گی،تعزیتی ریفرنس سے محفوظ النبی، شاہد حسین ،طارق خان،مسعود عالم ، انور پاشا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔