- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
سینیٹ کا اجلاس 3 مرحوم سینیٹرز کیلیے فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس بدھ کو سینیٹر ولی محمد بادینی، سینیٹر صلاح الدین ڈوگر اورسابق سینیٹرجام قرارالدین کی وفات پرتعزیتی قراردادوں کی منظوری اور فاتحہ خوانی کے بعد بغیرکسی کارروائی کے جمعرات کی شام4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
اجلاس میں تعزیتی قراردادیں قائدایوان جہانگیر بدر نے پیش کیں، جہانگیر بدر، قائد حزب اختلاف اسحق ڈار، سید طاہر مشہدی ، حاصل بزنجو، حاجی عدیل ، کامل علی آغا، نصیر مینگل، سعیدہ اقبال، مولانا عبدالغفور حیدری، صالح شاہ، مولا بخش چانڈیواور دیگر ارکان نے مرحوم سینیٹرزکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی میدان میں خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
قبل ازیں قائم مقام چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ کی صدارت میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں88 ویں اجلاس کی کارروائی کے ایجنڈے پرتبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس آئندہ ہفتے تک جاری رہیگا، آئی این پی کے مطابق قائد حزب اختلاف سینیٹر اسحق ڈار کی صدارت میں ن لیگ کے ارکان کے اجلاس میں مجوزہ احتساب بل، دہری شہریت اور فیئر ٹرائل بل کی بھرپور مخالفت اور ترامیم پیش کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔