سینیٹ کا اجلاس 3 مرحوم سینیٹرز کیلیے فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 13 دسمبر 2012
ولی بادینی، صلاح الدین ڈوگر اورسابق جام قرار کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، سینیٹرز کا خطاب فوٹو: فائل

ولی بادینی، صلاح الدین ڈوگر اورسابق جام قرار کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، سینیٹرز کا خطاب فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس بدھ کو سینیٹر ولی محمد بادینی، سینیٹر صلاح الدین ڈوگر اورسابق سینیٹرجام قرارالدین کی وفات پرتعزیتی قراردادوں کی منظوری اور فاتحہ خوانی کے بعد بغیرکسی کارروائی کے جمعرات کی شام4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اجلاس میں تعزیتی قراردادیں قائدایوان جہانگیر بدر نے پیش کیں، جہانگیر بدر، قائد حزب اختلاف اسحق ڈار، سید طاہر مشہدی ، حاصل بزنجو، حاجی عدیل ، کامل علی آغا، نصیر مینگل، سعیدہ اقبال، مولانا عبدالغفور حیدری، صالح شاہ، مولا بخش چانڈیواور دیگر ارکان نے مرحوم سینیٹرزکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی میدان میں خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

09

قبل ازیں قائم مقام چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ کی صدارت میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی  میں88 ویں اجلاس کی کارروائی کے ایجنڈے پرتبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس آئندہ ہفتے تک جاری رہیگا، آئی این پی کے مطابق قائد حزب اختلاف سینیٹر اسحق ڈار کی صدارت میں ن لیگ کے ارکان کے اجلاس میں مجوزہ احتساب بل، دہری شہریت اور فیئر ٹرائل بل کی بھرپور مخالفت اور ترامیم پیش کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔