صدرزرداری جوڑتوڑکے ماہر،پی پی کلین سویپ کرے گی،اعتزاز

آن لائن / آئی این پی  جمعرات 13 دسمبر 2012
بشریٰ لاہورسے الیکشن لڑیں گی،مخالف امیدوارکسی بھی پارٹی کاہوجیت نہیں سکتا،گفتگو۔ فوٹو: فائل

بشریٰ لاہورسے الیکشن لڑیں گی،مخالف امیدوارکسی بھی پارٹی کاہوجیت نہیں سکتا،گفتگو۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹرچوہدری اعتزازاحسن نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کاملک بھرمیں بڑا وسیع اور پکا ووٹ بینک ہے جواقلیت کواکثریت میں تبدیل کردیتا ہے صدرزرداری جوڑتوڑکے ماہرہیں۔

سندھ میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کرے گی،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اتحادی سیاست کا اندازجوصدرزرداری نے دیاہے وہ سب پر بھاری ہوگا جنھوں نے 124سیٹوں کے ساتھ اپنا صدر،وزیراعظم، اسپیکر ،چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرائے۔

16

آئی این پی کے مطابق اعتزاز احسن نے کہاکہ ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرزمان پارک لاہورکے حلقے سے قومی اسمبلی کاالیکشن لڑیں گی،مخالف امیدوارخواہ (ن)لیگ کاہویاکسی اورجماعت کا،واضح اکثریت  سے ہرائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔