- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
بھارتی مخالفت کے باوجود کلائمٹ چینج ایجنسی نے پاکستان کیلیے 36 ملین ڈالر کی منظوری دیدی
جنوبی کوریا: آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) کی بین الاقوامی فنڈنگ ایجنسی نے پاکستان کے ایک منصوبے کے لیے 3 ارب 60 کروڑ(36 ملین ڈالر) روپے کی خطیر رقم کی منظوری دی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جنوبی کوریا میں واقع عالمی ادارے کی جانب سے گرین کلائمٹ فنڈ کے تحت ہونے والے اس اہم اجلاس میں بھارت کی بھرپور مخالفت کے باوجود بھی پاکستانی پروجیکٹ فنڈنگ کے لیے منظور کرلیا گیا۔ پاکستان میں وزارت برائے کلائمٹ چینج نے اقوامِ متحدہ کےترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) کے تعاون سے یہ منصوبہ تیار کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں بورڈ کے بھارتی رکن نے پاکستان کی شدید مخالفت کرتے ہوئے یہ منصوبہ مسترد کردیا لیکن بورڈ کے دیگر 23 اراکین نے اس کی منظوری دیدی۔
اس رقم سے ایک منصوبہ شروع کیا جائے گا جس کے تحت شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پھٹ پڑنے کے واقعات اور ان کے بعد کے اثرات سے لوگوں اور ماحول کو بچانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت براہِ راست 7 لاکھ اور بالراست 3 کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ واضح رے کہ گلوبل وارمنگ اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے شمالی علاقہ جات کے گلیشیئر ایک جانب تیزی سے پگھل رہے ہیں تو دوسری جانب وہ اندر سے گھل رہے ہیں اور اچانک پھٹ پڑتے ہیں جس سے سیلابی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ ایسے کئی واقعات میں اب تک قیمتی جانیں ضائع اور مالیاتی نقصان ہوچکا ہے۔ اس عمل کو گلیشیئل آؤٹ برسٹ فلڈ کہا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان کے 7 اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے 5 اضلاع اس خطرے سے دوچار ہیں۔
اس رقم کو مناسب انداز میں استعمال کرکے موسمیاتی شدت اور گلیشیئر کے خطرات کو کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے سیلابوں سے قبل ازوقت خبردار کرنے والا نظام بنانے بھی قائم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گرین کلائمٹ فنڈ میں اس بار 10 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن کی مجموعی لاگت 800 ملین ڈالر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔