وہ 7 خصوصیات جس کے بغیر آپ کامیاب باس نہیں بن سکتے

ویب ڈیسک  منگل 18 اکتوبر 2016

لندن: کسی بھی ادارے کو چلانے کےلئے ٹیم کے ساتھ ایک سربراہ کی ضرورت ہوتی ہے جسے باس کہا جاتا ہے اور اگر اس میں یہ 7 خصوصیات نہ ہوں تو ادارہ بدنظمی کا ہی شکار رہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی لیڈر میں مندرجہ ذیل 7 خصوصیات کا ہونا ضروری ہے اور جب تک کسی باس میں یہ 7 بنیادی خصوصیات نہیں ہوں گی اس وقت تک وہ قابل قدر باس نہیں بن سکتا۔

1- نظر یہ اوراہداف :

آپ اس وقت تک اچھے اور قابل اہمیت باس نہیں بن سکتے جب تک آپ کو اس چیز کا ادراک نہ ہو کہ آپ کے اہداف کیا ہیں اور آپ کر کرنا کیا ہے۔اس لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک باس میں وژن کا ہونا بنیادی چیز ہے جس کے بغیر کوئی بھی شخص وہ مقام حاصل نہیں کرسکتا جو کسی بھی کامیاب باس میں پائی جاتی ہیں۔

گلوبل ایکسپرنٹل مارکیٹنگ نیٹ ورک کی سی ای او چیرن رچی کا کہنا ہے کہ لیڈر یا باس کو کسی بھی پروجیکٹ کو شروع کرنے کے بعد اس کا اختتام کرنا ضروری ہے جس کے لئے اصول پسندی اور مضبوط اقدار کا ہونا بھی ضروری ہے۔

2- ٹیم کے ارکان کو پرکھنے کی صلاحیت:

اچھے باس کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ اس میں اپنے ساتھیوں کو پرکھنے کی مہارت ہوتی ہے اور اسے معلوم ہوتا ہے کہ اسے کن صلاحیت کے حامل افراد کی ضرورت ہے اور ان سے کس طرح کام لینا ہے۔ جس طرح فٹبال ٹیم کے منیجر کو اپنی ٹیم کے ہر کھلاڑی کی مہارت کا ادراک ہوتا ہے اسی طرح کسی بھی کامیاب باس کو اپنی ٹیم کے ہر ممبر کی خوبی کا علم ہونا چاہیئے۔

3- خودی اعتمادی:

کامیاب باس کے لئے ضروری ہے کہ وہ خوداعتماد ہونے کے ساتھ خود پر ہونے والی تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔ جب آپ ایک مضبوط ٹیم بنانے جاتے ہیں تو اس وقت آپ اپنی خامیوں پر بھی نظر رکھتے ہیں جن کی نشاندہی پر آپ اسے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

4- حس مزاح:

کام کے دوران مزاح کا عنصر ایک کامیاب باس کا بنیادی راز ہے۔ کاروبار کو ترقی دینے کے لئے کئی نئے دوست بنانے پڑتے ہیں جس کے لئے مزاح کا عنصر کاروبار اور نئے دوست بنانے کو تقویت دیتا ہے۔

5- عاجزی:

ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے کہ کسی بھی باس کو کسی بھی وقت اصلاح کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ تو ایسی صورت میں ایک کامیاب باس اپنی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے عاجزی کے ساتھ نہ صرف اپنی اصلاح کرتا ہے بلکہ اپنی ٹیم کی بھی اصلاح کی کوشش کرتا رہتا ہے۔

6-انسانیت اور ایمانداری:

یہ انتہائی ضروری ہے کہ وہ کریں جو آپ کہتے ہیں اور وہ کہیں جو کرتے ہیں، اپنے ارد گرد لوگوں کا خیال رکھیں اور یہ خیال اپنا کام نکلتے تک ہی محدود نہ ہوگا کیوں کہ لالچی سوچ، خودغرضی اور چھوٹی سوچ آپ کو کبھی کامیاب باس نہیں بناسکتی۔

7- رات میں پرسکون نیند:

رات میں نیند کے بغیر صبح کام کرنے والے تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں، نیند کی بے ترتیبی و بے قاعدگی کے باعث اکثر لوگ انسومنیا جیسے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں جس میں ہمیں پوری رات نیند نہیں آتی۔ اس لئے کامیاب باس کے لئے رات میں پرسکون نیند انتہائی ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔