- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
اسکرپٹ اورآئیڈیازچرانے میں بالی ووڈ کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، میگھا
لاہور: فلم اسٹارمیگھا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے فنکار، ہدایتکار، کوریوگرافر، فلمساز، پلے بیک سنگرز کے ساتھ ساتھ بھارتی چینلز کے مختلف ڈراموں اورپروگراموں سے وابستہ فنکاروں اورکامیڈینز نے سب کواپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔
فلم اسٹار نے کہا کہ ہمارے ہاں بچے اورنوجوان نسل توایک طرف بڑی عمر کے لوگ بھی اب انھی پروگراموں کو دیکھ کرمحظوظ ہوتے ہیں۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بھارتی فنکاراورتکنیکارکی کامیابی کی اصل ان ’’ محنت اورلگن ‘‘ نہیں بلکہ دنیا بھرکے مقبول پروگراموں کے آئیڈیاز، ڈائیلاگ اور پیشکش کا انداز ہے، جن کوبڑی مہارت کے ساتھ چوری کیا جاتاہے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میگھا نے کہا کہ بھارتی میڈیا جو ہمیشہ طنزکے تیرچلانے میں سب سے آگے ہوتا ہے ، بڑی سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت اپنے پروگراموں اور فنکاروں کی ’’ تخلیقی قابلیت ‘‘ پرکچھ نہیں بولتا۔ بھارتی میڈیا یہ بھی نہیں بتاتا کہ بھارت میں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے لوگ کس ’’ ذہانت ‘‘سے چوری کرتے ہیں اورچوروں کی فہرست میں کون کون سے ’’مہان فنکاراورتکنیک کار‘‘ شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلموں کی کہانیاں، ایکشن سین، میوزک اورفیشن کے نت نئے انداز کی نقل کرنا اب بالی ووڈ اوربھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ’’خاصا ‘‘ بن چکاہے۔ یورپ ، برطانیہ، امریکا، کینیڈا، چائنہ ، جاپان ، افریقہ ، مڈل ایسٹ اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک کے پروگرام ، فلموں وڈراموںکی کہانیاں اور میوزک سمیت بہت کچھ چوری اورنقل کرنے میں اب انڈیا کاکوئی ثانی نہیں۔ اس وقت بھارتی پنجاب کی فلموں نے دنیا بھرمیں دھوم مچا رکھی ہے۔ لیکن ان فلموں میں شامل اگرمزاح کی بات کی جائے توپاکستانی اسٹیج ڈرامہ کی سیچوایشن ، ڈائیلاگ اور جگت کی چوری دکھائی دے گی۔ ایسا کرنے پرانھیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی بلکہ یہ لوگ توایسا کرنے پر کروڑوں روپے کماتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے اُن لوگوں پربھی آفرین ہے جو ان فلموںکو دیکھنے کے بعد ان پرچوری کا الزام لگانے کے بجائے انھیں سب سے ’’قابل‘‘ مانتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔