بھارتی انتہا پسند کبھی پاکستانی فنکاروں کوعزت نہیں دیں گے، ندیم

کلچرل رپورٹر  منگل 18 اکتوبر 2016
بھارت جاکر کام کرنے والے فنکار ملکی فلمی صنعت کے فروغ میں کردار ادا کریں   فوٹو: فائل

بھارت جاکر کام کرنے والے فنکار ملکی فلمی صنعت کے فروغ میں کردار ادا کریں فوٹو: فائل

 کراچی:  سینیئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ بھارت جاکر کام کرنے والے فنکاروں کو پاکستان کی فلم انڈسٹری کے فروغ اور ترقی میں کردار ادا کرناچاہیے۔

سینیئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ بھارت جاکر کام کرنے والے فنکاروں کو پاکستان کی فلم انڈسٹری کے فروغ اور ترقی میں کردار ادا کرناچاہیے کیونکہ اپنے ملک میں کام کرنے کے لیے انھیں کسی کا ڈر خوف نہیں ہے اپنے ملک کی فلموں کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں کیونکہ اسی ملک سے انھیں عزت اور شہرت ملی ہے،بھارتی انتہا پسند کبھی بھی فنکاروں کو عزت نہیں دیں گے کیونکہ وہ ہمارے دشمن ہیںلیکن ہم نے ہمیشہ بھارتی فنکاروں کو خیر مقدم کیا ہے اور ان کے کام میں کبھی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ ندیم کا کہناتھا کہ یہ بہت اچھا موقع ہے کہ ہم پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنائیں اور ملکی فلم انڈسٹری کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، نوجوان جس لگن اور محنت سے کام کررہے ہیں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ وہ بہت باصلاحیت ہیں اب بھارتی فلموں کا نہیں پاکستانی فلموں کا دور ہوگا اور سنیما انڈسٹری بھی پاکستانی فلموں کی وجہ بہتری کی طرف جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔