- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک مشینوں کے استعمال کا وعدہ نہیں کرسکتے، سیکرٹری الیکشن کمیشن
اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہآئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال سے متعلق عوام سے جھوٹا وعدہ نہیں کریں گے کیونکہ ابھی ان مشینوں کے تجربات کئے جارہے ہیں کامیابی کی صورت میں ہی اسے استعمال کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 2018 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور الیکشن کمیشن نے افسران کی تربیت کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے افسران کی تربیت کا آغاز کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ الیکشن کمیشن کے متعدد افسران ایسے ہیں جن کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے حوالے سے کوئی علم نہیں جو ایک درست نشاندہی تھی جس کے بعد ہم نے الیکشن اکیڈمی کی تشکیل کا تہییہ کرلیا تھا کیونکہ شفاف اور صاف انتخابات کےلئے افسران کی تربیت انتہائی ضروری ہے۔
بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ ماضی میں الیکشن کمیشن کے افسران کو صرف ترقیاں دی جاتی رہیں لیکن ان کی تربیت کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں تھا، تربیت گاہیں بنالی جاتی تھیں لیکن اس پر کام نہ کرکے اکیڈمیاں تباہ اور پیسے بھی برباد ہوجاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام سے الیکٹرانک اور بائیو میٹرک مشینوں سے متعلق جھوٹا وعدہ نہیں کرتے تاہم تجربات کی کامیابی کے بعد عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال ضرور کریں گے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور افسران پوسٹل سٹاف کالج میں تربیت حاصل کریں گے دوسرے بیج میں چاروں صوبوں کے 28 افسران 5 ہفتوں تک تربیت حاصل کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔