- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضا بتول کے ورانٹ گرفتاری جاری
لاہور: عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضا بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے گئےہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضا بتول کے سابق شوہر خرم خان کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی ۔ گارڈین کورٹ کے جج اویس ملک نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار خرم خان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کی جانب سے بار بار نوٹس جاری ہونے کے باوجود فضا بتول میرے بیٹے اسفندیارکوعدالت میں پیش نہیں کررہیں اورنا ہی خود حاضر ہورہی ہیں، جس پرعدالت نے فضا بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ سماعت پر فضا بتول کو گرفتارکرکے ان کے بیٹے سمیت عدالت میں پیش کیا جائے اورعدالتی حکم پر عملدرآمد کرکے رپورٹ بھی پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضا بتول کی 2008 میں اپنے شوہر خرم خان سے علیحدگی ہوگئی تھی جب کہ خرم خان نے اپنے بیٹے اسفندریار کی حوالگی کے لئے گارڈین کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے.
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔