2012 جاتے جاتے ایک خوشی دے گیا، شاہ رخ خان

ویب ڈیسک  جمعرات 13 دسمبر 2012
رواں سال میں اداکارہ پریانکا چوپرا کےساتھ افیئر کی وجہ سے شاہ رخ خان کی گھریلو زندگی بھی شدید مشکلات کا شکار رہی۔ فوٹو: اے ایف پی

رواں سال میں اداکارہ پریانکا چوپرا کےساتھ افیئر کی وجہ سے شاہ رخ خان کی گھریلو زندگی بھی شدید مشکلات کا شکار رہی۔ فوٹو: اے ایف پی

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ  خان  سال 2012 میں تنازعات میں گھرے رہے لیکن یہ سال جاتے جاتے انہیں ایک خوشی دے گیا۔

 کنگ خان کا کہنا ہے کہ سال 2012  میں ان کے لئے مشکلات رہیں لیکن یہ سال جاتے جاتے انہیں ایک خوشی دے گیا، ان کی فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

اس سے قبل سال 2012 میں کنگ خان نے  فرح خان کے شوہر کی ایک تقریب کے دوران پٹائی کردی تھی اور  آئی پی ایل  کے حوالے سے بھی کنگ خان تنازعات میں گھرے رہے جس کی وجہ سے کر کٹ اسٹیڈیم میں ان کے جانے پر پابندی لگا دی گئی اور اسی سال پہلی مرتبہ عوامی جگہوں پر سگریٹ نوشی کرنے پر انہیں عدالت جانا پڑا تھا، رواں سال میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کےساتھ افیئر کی وجہ سے ان کی گھریلو زندگی بھی شدید مشکلات کا شکار رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔