انگریزی اخبار کی اسٹوری کے پیچھے نوازشریف سمیت 5 دماغ ہیں، اعتزاز احسن

ویب ڈیسک  منگل 18 اکتوبر 2016
اسٹوری فیڈ كرنے میں پرویز رشید كی بجائے چوہدری نثار كا كردار لگتا ہے، قائد حزب اختلاف سینیٹ، فوٹو؛ فائل

اسٹوری فیڈ كرنے میں پرویز رشید كی بجائے چوہدری نثار كا كردار لگتا ہے، قائد حزب اختلاف سینیٹ، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے كہا ہے كہ انگریزی اخبار كی اسٹوری كے پیچھے وزیراعظم نوازشریف سمیت پانچ دماغ ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم کی وزیرداخلہ کو خبر لیک ہونے کی تحقیقات خود کرنے کے ہدایت

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ انگریزی اخبار كی اسٹوری كے پیچھے پانچ دماغ ہیں جن میں پرویز رشید، اسحق ڈار، چوہدری نثار ، شہباز شریف اور نواز شریف شامل ہیں، ان دماغوں نے مل كر فیصلہ كیا كہ یہ اسٹوری فیڈ كرنی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کورکمانڈرز کا انگریزی اخبار کی خبر پر اظہار تشویش

اعتزاز احسن نے کہا کہ اسٹوری کے لیے ڈان اخبار كو اس لیے منتخب كیا گیا كہ عالمی سطح پر پیغام پہنچ جائے جب کہ اسٹوری فیڈ كرنے میں پرویز رشید كی بجائے چوہدری نثار كا كردار لگتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔