- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
بیرون ملک پاکستانی صرف 16 منٹ میں پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کراسکتے ہیں
اسلام آباد: بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے آن لائن سروس شروع کی گئی ہے جس کے ذریعے وہ صرف 16 منٹ میں اپنے پاسپورٹ کی تجدید کراسکتے ہیں۔
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے یہ سروس گزشتہ ہفتے شروع کردی گئی ہے جس کے تحت مشین ریڈایبل پاسپورٹس کو رینیو کرایا جاسکتا ہے اور ویب سائٹ کے مطابق اس عمل میں صرف 16 منٹ لگتے ہیں۔ اس عمل کے بعد تجدید شدہ پاسپورٹ 10 دن کے اندر روانہ کردیا جاتا ہے جب کہ ارجنٹ پاسپورٹ کا اجرا 4 دن میں ہوجائے گا۔
قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے عرب خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے 24 گھنٹے یہ سروس موجود ہے، اس کے لیے دبئی یا ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے آنے کی ضرورت نہیں اور اس طرح وقت کی بچت ہوسکے گی۔
ای سروس پورٹل ڈائریکٹر جرنل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سے منسلک ہے اور یہ سہولت پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہے۔ تاہم یہ نظام نئے پاسپورٹ کے لیے نہیں اور یہ صرف اسی وقت قابلِ عمل ہے جب درخواست گزار کے کوائف اور دستاویز ڈیٹابیس میں موجود ہوں۔ مثلاً اولاد وغیرہ کی پیدائش کے بعد پاسپورٹ کے لیے پاکستانیوں کو متعلقہ سفارت خانے سے رابطہ کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔