راحت فتح علی خان بیرون ممالک 48 شو کریں گے

قیصر افتخار  بدھ 19 اکتوبر 2016
راحت فتح علی خاں اپنے تایا استاد نصرت فتح علی خاں کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے ان کی گائی مقبول قوالیاں پیش کرینگے۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

راحت فتح علی خاں اپنے تایا استاد نصرت فتح علی خاں کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے ان کی گائی مقبول قوالیاں پیش کرینگے۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

لاہور: پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال راحت فتح علی خاں آئندہ برس اپنے تایا استاد نصرت فتح علی خاں کی وفات کے20 برس مکمل ہونے پران کی طویل اور بہترین فنی خدمات کو شاندار ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے ملک اوربیرون ممالک 48 شوز میں پرفارم کریں گے۔

اس سلسلہ میں پاکستان میں سب سے پہلے فیصل آباد، لاہور، کراچی، اسلام آباد، بہاولپور، حیدرآباد، سیالکوٹ، ملتان، میرپورخاص (آزادکشمیر) جب کہ امریکا کے علاوہ کینیڈا بھارت، عرب امارات،  ایمسٹرڈیم، پیرس اورلندن میں بھی پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان پروگراموں میں راحت فتح علی خاں اپنے تایا استاد نصرت فتح علی خاں کو ٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے ان کی گائی مقبول قوالیاں پیش کرینگے۔ راحت فتح علی خاں کے انٹرنیشنل مینجرسلمان احمد نے باقاعدہ تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔